پاکستان : (جیو ڈیسک) ایم کیو ایم نے بھوجا ائیر طیارہ حادثے قومی اسمبلی میں زیر بحث لانے کیلئے تحریک التوا قومی اسمبلی میں جمع کرا دی۔ تحریک التو امیں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حادثے کے ذمہ داروں کو بے نقاب کیا جائے۔
ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی کے دستخطوں پر مشتمل تحریک التوا بذریعہ فیکس بھجوائی گئی۔ تحریک التوا میں کہا گیا ہے یہ حادثہ قومی سانحہ ہے جس میں ایک سو ستائیس جانیں ضائع ہوئیں ہیں۔ اس سے پہلے اسلام آباد میں اس طرح کا واقعہ پیش آ چکا ہے۔ تحریک التوا میں مطالبہ کیا گیا کہ اس اہم نوعیت کے معاملے کو زیر بحث لایا جائے اور تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو بے نقاب کیا جائے۔