پاکستان : (جیو ڈیسک) بھوجا ایئر لائن کے طیارہ حادثہ کا شکار ہونے والے ایک اور مسافر محمد قاسم کی ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے شناخت ہو گئی ہے ان کی میت آج کراچی لائی جائے گی۔
محمد قاسم کراچی کے علاقے لیاقت آباد کا رہائشی ہے بیس اپریل کو بھوجا ایئر لائن کا طیارہ راولپنڈی چکلالہ ائیر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں عملے سمیت ایک سو ستائس مسافر جاں بحق ہو گئے تھے۔ حادثہ کے بعدگیارہ لاشیں ناقابل شناخت تھیں جن کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا گیا انتظامیہ کے مطابق اب صرف دو لاشیں ناقابل شناخت کیلئے ہیں جو جلد ورثاء کے حوالے کر دی جائیں گی۔