بیجنگ (جیو ڈیسک)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہفتے کو ہونے والی طوفانی بارش نے تباہی مچادی۔ جس کے نتیجے میں دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔موسلا دھار بارش کی وجہ سے بجلی اور مواصلات کا نظام دھرم برھم ہوکر رہ گیا اور چار سو سے زائد فلائٹس منسوخ کردی گئیں۔
نشیبی علاقے زیر آب آنے سے متعدد گھروں میں پانی بھر گیا جس سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ریسکیو اہکاروں نے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔