بیجنگ: (جیوڈیسک)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ستتر تک پہنچ گئی ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق چھ دہائیوں میں آنے والے سب سے بدترین طوفان اور بارشوں کے نتیجے میں بیجنگ کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا اور معمول کی زندگی مفلوج ہو گئی۔
میونسپل گورنمنٹ کے مطابق بیجنگ میں طوفان سے ایک اعشاریہ اٹھاسی بلین ڈالرز کا نقصان ہو چکا ہے۔ امدادی کارکن سیلابی پانی اور دریا سے لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ظاہر کیا ہے۔