بیروت : لبنان کے عسکریت پسند گروپ حزب اللہ نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے کہ وہ شام میں مظاہروں کو کچلنے کے لئے حکومت کو مدد دے رہی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شیعہ اکثریتی گروپ حزب اللہ نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ حزب اللہ سختی سے ان الزامات کی تردید کرتی ہے کہ تنظیم شامی حکومت کو مظاہرین کو کچلنے میں مدد دے رہی ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی اپوزیشن کے یہ الزامات غلط ہیں،ہم سمجھتے ہیں کہ یہ الزامات سیاسی طور پر لگائے گئے ہیں جس کا مقصد شام کے معاملات میں مغرب کی مداخلت کیلئے راہ ہموار کرنا ہے۔