پاکستان : (جیو ڈیسک) پچھلے کاروباری ہفتے کے دوران جہاں بیرونی سرمایہ کار اور مئیوچل فنڈز مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے میں مشغول رہے وہاں ملکی سرمایہ کار اور بینک خریداری کرتے رہے۔
این سی سی پی ایل کے مطابق پیر سے جمعہ تک بیرونی سرمایہ کاروں نے بازار سے ساٹھ لاکھ ڈالرز نکال لئے جبکہ مقامی طور پر انفرادی سرمایہ کاروں کی خریداری کا حجم پچانوے لاکھ ڈالر سے زائد رہا۔ دوسری طرف بینکوں اور مالیاتی اداروں نے 72 لاکھ ڈالر سے زائد کے شئیرز فروخت خریدے۔ فنڈز کی فروخت کا حجم ایک کروڑ اکیس لاکھ ڈالر رہا۔