کراچی (جیوڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے وسیلہ حق اور وسیلہ روزگار پروگرام کی قرعہ اندازی کی۔ صدر مملکت کا کہنا ہے کہ آج کامیابی کا دن ہے۔ اس پروگرام کو وسیع کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔
وسیلہ حق اور وسیلہ روزگار پروگرام کی قرعہ اندازی کی تقریب ہوئی۔ جس میں بلاول بھٹو زرداری ،آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو سمیت پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
صدر مملکت نے وسیلہ روزگار کے تحت کورس مکمل کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیئے۔ خطاب کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ وسیلہ پروگرام کلچر کا حصہ ہے جس کے تحت 10 ہزار افراد کو روزگار کے قابل بنایا گیا ہے۔