سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے کہا ہے کہ 40 لاکھ سمندرپارپاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حق مل گیا ہے۔ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کے حامل افراد ہی ووٹ ڈال سکیں گے۔
جہانگیربدرکی زیرصدارت سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے انتخابات کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری اشتیاق احمد کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پولنگ کے روزساڑھے 8 کروڑووٹرزکوٹرانسپورٹ فراہم کرنے سے معذوری ظاہرکی ہے۔ سب کوٹرانسپورٹ مہیاکرنا الیکشن کمیشن کے بس کی بات نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد کیلیے صوبائی حکومتوں کوخصوصی احکامات جاری کیے ہیں،جن کے پاس کمپوٹرائزڈ شناختی کارڈ نہیں وہ ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم رہیں گے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں انتخابی حلقے بڑھانے سے احساس محرومی میں کمی ہوگی تاہم انتخابی حلقوں میں اضافے کا فیصلہ پارلیمنٹ نے کرنا ہے۔