بیسویں آئینی ترمیم کا بل آج پیش کیا جا رہا ہے

assembly

assembly

کابینہ سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں بیسویں آئینی ترمیم کا بل آج پیش کیا جا رہا ہے۔ بیسویں ترمیم ایوان سے متفقہ طور پر منظور ہو جائیگی۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں اسلام آباد میں ہو گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بیسیویں ترمیم کے مسودے کی منظوری دیئے جانے کا قوی امکان ہے منظوری کے بعد بیسویں آئینی ترمیم کا بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جا سکتا ہے۔

کابینہ کے اجلاس میں تازہ ترین سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال ہو گا۔ اجلاس میں وزیراعظم گیلانی پرعدالت عظمی کی جانب سے فردجرم عائد ہونے کے بعد کی صورتحال بھی زیرغورلائی جائے گی۔