پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ 20 ویں ترمیم سے انقلاب نہیں آیابلکہ کرنے والوں نے اپنے مفادات کے لیے یہ ترمیم کی۔ دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے 21 ویں ترمیم لائی جائے۔
ملتان میں ڈاکڑ عمران مصطفی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیاقت علی خان شہید سے بینظیر تک اور ان سے آج تک کسی کے قاتل کو سزا نہیں ہوئی قوم انصاف چاہتی ہے ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کوآکسیجن دینا بند کر دی جائے تو دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ بند ہو جائیگی۔
ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ عام سے باقاعدہ سیاست کا آغاز کریں گے۔