اسلام آباد:(جیو ڈیسک) ملک بھرمیں تریپن غذائی اشیا میں سیبیس کی قیمتوں میں اضافہ، دس میں کمی اورتئیس کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری خزانہ عبدالواجد رانا کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، جس میں اہم غذائی اشیا کی عالمی ومقامی منڈی میں قیمتوں اور فراہمی کے رجحانات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ماش و مسور کی دالوں، لہسن، اری چاول اور دودھ سمیت بیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور ٹماٹر، پیاز، آلو اور سرخ مرچ سمیت دس اشیاکی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ کمیٹی نے تجویزدی کہ ملک میں تیل دار اجناس کی کاشت بڑھائی جائے اور انڈونیشیا کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ سے استفادہ کیا جائے۔