وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک آج ارکان سندھ اسمبلی کو بے نظیر قتل کی تحقیقات کی پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔ وزیر داخلہ رحمن ملک سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد ارکان کو بریفنگ دیں گے۔
بے نظیر قتل کیس کی تحقیقات پر بریفنگ ہفتہ کو ہونی تھی جو وزیر داخلہ رحمن ملک کی مصروفیات کے باعث منسوخ ہوئی۔ سندھ اسمبلی میں ایک قرار داد کے ذریعے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔