راولپنڈی : بینظیر قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کے وکلا کو ایس ایس پی یاسمین فاروق کے بیان کی مصدقہ نقول فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں بینظیر قتل کیس کی سماعت شاہد رفیق کی عدالت میں ہوئی ۔ سماعت کیدوران ملزمان کے وکلا نے ایس ایس پی یاسمین کے بیان کی نقول فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ جس سے عدالت نے منظور کر لیا۔ عدالت کو ایف آئی اے نے بتایاکہ اسے سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد سے متعلق دستاویزی ثبوت پیش کرنے کیلئے مزید مہلت دی جائے جس کے بعد سماعت تیرہ اگست تک ملتوی کر دی گئی۔