اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو سات روز کے لیے دو سو بیالیس ارب پینتالیس کروڑ روپے فراہم کردئیے۔ مرکزی بینک نے یہ رقم گیارہ عشاریہ اٹھاون فیصد شرح سو د پر بینکوں کو فراہم کی۔ کمرشل بنکوں کی جانب سے اسٹیٹ بنک کو دو سو چوہتر ارب پانچ کروڑ روپے کے ٹی بلز فروخت کے لیئے پیش کیئے گئے تھے۔ اسٹیٹ بینک نے بینکاری نظام میں سرمائے کو متوازن رکھنے کے لیے اوپن مارکیٹ آپریشن کیا۔