بینکوں سے لیے گئے حکومتی قرضے 4 ہزار ارب سے تجاوز کرگئے

Rupees

Rupees

اسٹیٹ بینک (جیوڈیسک)ملکی بینکنگ سیکٹر سے لیے گئے حکومتی قرضوں کا سٹاک چھبیس اکتوبر تک چار ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا۔ شیڈول بینکوں سے لئے گئے قرضوں کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک حکومت پاکستان نے بینکنگ سیکٹر سے چار سو بارہ ارب روپے قرض لیا۔ مالی سال کے دوران شیڈول بینکوں سے چھ سو گیارہ ارب روپے قرض لے کر اسٹیٹ بینک کو ایک سو ننانوے ارب روپے ادا کئے گئے۔رواں مالی سال کے دوران حاصل کیے گئے قرضوں کو شامل کرلینے کے بعد مجموعی قرضوں کا اسٹاک چار ہزار اناسی ارب روپے ہوگیا۔ مجموعی قرضوں میں شیڈول بینکوں سے حاصل کئے گئے قرضوں کی شرح دس فیصد اضافے سے پینسٹھ فیصد ہوچکا ہے۔