اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا تمام بینکوں میں ہفتہ اور اتوار کو چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں اسٹیٹ بینک اور تمام بینک پیر تا جمعرات پانچ دن کھلے رہیں گے۔ بینکوں کے اوقات کار پیر تا جمعرات نو بجے تا ساڑھے پانچ بجے ہوں گے، جمعہ کو تمام بینک نو تا چھ بجے کھلے رہیں گے۔ تاہم پبلک ڈیلنگ کے لئے بینک پیر تا جمعرات نو بجے تا ڈیڑھ بجے کھلے رہیں گے اور جمعہ کو پبلک ڈیلنگ کے اوقات کار نو بجے سے ایک بجے تک ہوں گے۔