بینکوں کے غیر فعال قرضے 653 ارب روپے تک جاپہنچے

rupes

rupes

اسٹیٹ بینک(جیوڈیسک)بینکوں کے غیر فعال قرضے چھ سو تریپن ارب روپے کی سطح پر جا پہنچے۔ تین ماہ کے دوران سرکاری بینکوں کے غیر فعال قرضوں میں پچیس ارب روپے کا اضافے ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سال کی دوسری سہ ماہی کے اختتام پر سرکاری بینکوں کے غیر فعال قرضوں کا حجم ایک سو چھیانوے ارب روپے سے بھی تجاوز کر گیا اور قرضوں کے مقابلے میں خالص غیر فعال قرضوں کی شرح بارہ اعشاریہ سات آٹھ فیصد ہو گئی۔ اس کے برعکس اس دوران مقامی پرائیویٹ اور غیر ملکی بینکوں کے غیر فعال قرضے پہلے کے مقابلے میں تقریبا تین ارب روپے کم ہوئے اور قرضوں کے مقابلے میں ان کی شرح چار فیصد سے بھی کم رہ گئی۔