بیوہ صابرہ بی بی کیساتھ تھانہ علی بیگ پولیس زیادتی در زیادتی کر رہی ہے ، طاہر سلیم چوہدری
Posted on January 1, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) بیوہ صابرہ بی بی کیساتھ تھانہ علی بیگ پولیس زیادتی در زیادتی کر رہی ہے بیوہ کے گھر حملہ آوروں کو پولیس کا مکمل تحفظ فراہم کر رہی ہے حملہ آوروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے بیوہ کے بیٹے کو پولیس عدالت سے ضمانت کے باوجود گرفتار کر رہی ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی تحصیل بھمبر کے جنرل سیکرٹر ی طاہر سلیم چوہدری نے کیا۔
انہوںنے کہاکہ تھانہ علی بیگ پولیس نے محمد اقبال نامی شخص کیخلاف جھوٹا اور من گھڑت مقدمہ درج کیا اور سیاسی بنیادوں پر دفعہ 324لگا دی محمد اقبال نے دو مرتبہ عدالت سے ضمانت کروائی اس کے باوجود پولیس نے اس کو دوبارہ گرفتار کر لیا جو انتہائی ظلم وزیادتی ہے۔
ہم پولیس گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور آئی جی آزادکشمیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تھانہ علی بیگ پولیس کی پولیس گردی کا نوٹس لیں اور ذمہ داران کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور بیوہ کو انصاف دلایا جائے۔