بیٹی حجاب کے بغیر مقابلہ نہیں کرے گی

 

وجدان علی سراج عبدالرحیم شہرکانی کی عمر سولہ سال ہے جمہ کے روز اٹہتر کلو گرام کی درجہ بندی میں حصہ

Wajdaan saudi judo player

Wajdaan saudi judo player

لیں گیں۔

اولمپکس میں جوڈو کے مقابلوں میں سعودی عرب کی نمائندگی کرنے والی وجدان علی سراج عبدالرحیم شہرکانی کے والد نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی صرف اسی صورت میں مقابلوں میں حصہ لیں گی کہ اگر انہیں حجاب پہننے دیا جائے۔

 

سولہ سالہ وجدان نے جمعہ کو جوڈو کی اٹھہتر کلو گرام کی درجہ بندی کے مقابلوں میں حصہ لینا ہے۔

ایک سعودی نمائندہ نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ ان کی تمام خواتین کھلاڑی اسلامی طرز لباس کی پیروی کریں گیں۔

دوسری طرف عالمی جوڈو فیڈریشن کے صدر مارئیاس ویزر نے کہا کے ان کو حجاب کے بغیر مقابلے میں حصہ لینا ہو گا اور جوڈو کھیل میں حفاظتی نقط نظر سے حجاب ممنوع ہے۔ انہوں نے مزید کہا سعودی کھلاڑی جوڈو کی روح اور اس کے اصولوں کے مطابق بغیر حجاب کے حصہ لیں گے۔

سعودی خاتون کے والد نے سعودی اخبار الوطن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر کمیٹی نے ان کے حجاب اتارنے پر اصرار جاری رکھا تو ان کی بیٹی تین اگست کے مقابلے میں حصہ نہیں لیں گی۔

سعودی حکام اس معاملے کا حل نکالنے کے لیے اولمپکس حکام سے بات چیت کر رہے ہیں لیکن شہرکانی کے مطابق انہیں ابھی تک عالمی اولمپکس کمیٹی سے اس معاملے میں کوئی جواب نہیں ملا۔

سعودی عرب روایتی طور پر صرف مرد ایتھلیٹوں کو ہی اولمپکس میں بھیجتا رہا ہے۔ سعودی عرب نے پہلی بار لندن اولمپکس کے لیے دو خاتون اتھیلیٹ بھیجی ہیں جن میں ایک جوڈو اور ایک آٹھ سو میٹر کی دوڑ میں حصہ لیں گی۔

سعودی عرب میں خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے کی روایت نہیں ہے جس کی وجہ سے منتظمین کو اولمپکس کے لیے کھلاڑی تلاش کرنے میں مشکلات ہوتی ہیں۔