سندھ کے وزیر اعلی سید قائم علی شاہ نے پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کی چوتھی برسی کے سلسلے میں منگل 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں برسی کی مرکزی تقریبات منعقد ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق ان تقریبات میں صدر آصف زرداری ، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر اہم رہنما بھی شریک ہوں گے۔