بے نظیر شہید باکسنگ ٹورنامنٹ:3 پاکستانی باکسرز کو شکست

boxing

boxing

دوسرے بے نظیر بھٹو شہید باکسنگ ٹورنامنٹ کے پہلے روز تین پاکستانی باکسرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ تین ہی قومی باکسرز کو کامیابی ملی۔ اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں جاری ٹورنامنٹ میں اکیس ممالک سے زائد کے باکسرز حصہ لے رہے ہیں جس میں پاکستان کی چار مختلف ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پہلے روز ازبکستان کے شیموف ارزبک نے پاکستان کے محمد آصف کو شکست دے دی۔
چونسٹھ کلو گرام میں پاکستان کے عامر خان نے سری لنکا کے سے سیرا کو ہرایا۔ چھپن کلوگرام ویٹ کیٹگری میں پاکستان کے نعمت اللہ نے کینیا کے مارٹن کو ہرایا۔ باوٹ 4، فلپائن کے رکی ڈلے نے پاکستان کے عابد علی کو چودہ سات کے اسکور سے ہرا دیا۔ اننچاس کلوگرام میں کینیا کے پیٹر منگائی نے پاکستان کے شعیب کو شکست دی۔ چھپن کلوگرام میں پاکستان کے غلام مصطفی نے سنگا پور کے محمد سولی ہان کوبارہ۔چھ سے ہرایا۔