انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج شاہد رفیق نے بینظیر قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دئیے جانے اور ان کی جا ئیداد ضبط کیے جانے کے عدالتی احکامات کو منسوخ کیے جانے کے لیے بیگم صہبا مشرف کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئیسماعت اٹھا رہ اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔ اڈیالہ جیل میں ہونیوالی سماعت کے دوران پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزاد کی جانب سے فرد جرم کی کاروائی کو چیلنج کیے جانے کی درخواست کی سماعت ان کے وکیل بیرسٹر محمد سلمان اصغر کے بھارت دورے کے باعث بغیر کسی کاروائی کے آئندہ سماعت تک ملتوی کر دی گئی۔ اسی عدالت نے ممبئی حملہ سازش کیس کی سماعت ملزمان کی جانب سے عدالت پر عد م اعتماد کیے جانے کے باعث کاروائی کے آٹھ اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔