بے گناہ شہریوں کا خون بہانا بند کیا جائے : الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپیل کی ہے کہ فرقہ واریت کی بنیاد پر بے گناہ شہریوں کا خون بہانا بند کیا جائے۔ گورنر سندھ شہر کی صورتحال پر اجلاس بلائیں۔لندن سے جاری ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ کراچی میں قتل کے واقعات فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کی سازش ہے۔

انہوں نے علما سیاپیل کی کہ عوام کو پر امن رہنے اور صبر و تحمل کا درس دیں۔ الطاف حسین نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو ہدایت کی کہ قیام امن اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہنگامی اجلاس طلب کریں۔