بے گھر افراد کو مکانات، پلاٹوں کی فراہمی ناکام ہوئی۔ سہیل
Posted on December 20, 2011 By Geo Urdu گجرات
قومی تحفظ پارٹی کے سیکرٹری جنرل سہیل الیاس نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہوئے توجہ دلوائی ہے کہ پاکستان میں دیگر اداروں کی طرح ہاؤسنگ سکیموں کا فقدان بھی ایک سوچی سمجھی گھناؤنی سازش ہے فارم ہاؤسز جو زرعی مقاصد کے لئے ہیں کے نام پر سرمایا داروں کو مزید لینڈ مافیا بنایا جا رہا ہے رہائشی سکیموں پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی سہیل الیاس نے انکشاف کیا کہ حکومت اور اعلیٰ افسران اس کام میں بدنیتی اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں عوام بھاری کرایے ادا کرنے پر مجبور ہیں اور دوسری جانب اشیاء خوردونوش کی مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے یہ امر قابل افسوس ہے کہ اسلام آباد جیسے شہر میں 12گھنٹے پیٹرول، گیس بجلی کی فراہمی کے خلاف ٹریفک جام مظاہرہ ہوا یہ امر بھی قابل افسوس ہے کہ اس ملک میں ہر احتصال کے خلاف کام مظاہروں سے ہو ر ہا ہے چاہے وہ چیف جسٹس جیسے رتبے کی بحالی کا ہی ہو۔کیا بے گھر افراد کو بھی سڑکوں پر آنا پڑے گا۔بے گھر افراد نے سوسائیٹوں میں کروڑوں روپے کی رقوم جمع کروا رکھی ہیں۔
احتساب کا عمل نہ ہونے سے لینڈ مافیا پرائے مال پر عیش و عشرت میں مصروف ہیں اور اپنے ضمیر کو مارے ہوئے ہے اور عوام پر کیا گزر رہی ہے۔