وزیر داخلہ رحمان ملک کی سربراہی میں اعلی سطح اجلاس میں عوام کو مشین ریڈایبل پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیرنے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو بارہ غیرملکی دفاتر میں مشین ایڈایبل پاسپورٹ کے حوالے سے اقدامات کو رواں ماہ کے آخر تک فعال بنانے کی ہدایت کی ۔
وزیر داخلہ کو بتایا گیا کوالالمپور،دمشق واشنگٹن،افغانستان ،ڈنمارک،کوپن ہینگن، میڈرڈ سمیت بارہ ملکوں میں مشین ریڈایبل پاسپورٹ کے حوالے سے اقدامات مکمل کر لیے ہیں ۔ وزیرداخلہ نے تیئیس غیرممالک میں مشین ریڈایبل پاسپورٹ آفس کھولنے کی منظوری دی ۔ وزیر داخلہ نے ایف آئی اے میں خواتین کی رکی ہوئی ترقیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے حقوق بھی مرد اہلکاروں کے برابر کرنے کی ہدایات دیں۔