تائیوان (جیوڈیسک) تائیوان میں چین کے بیسویں سالانہ میوزک چارٹز ایوارڈزکا میلہ سج گیا۔ باسٹھ گلوکار پاپ موسیقی اور ڈانس پر پرفامنس پیش کر رہے ہیں۔ تائیوان کے تائی پی ارینہ میں چین ،ہانگ کانگ اور تائیوان کے باسٹھ گلوکار پاپ موسیقی اور ڈانسز پر فارم کر نے کے لئے موجود ہیں۔
تینوں ممالک کے گلوکار اپنی اپنی ثقافت اور پاپ گائیکی کے نئے انداز اور نئے روپ لئے اسٹیج پر جلوے بکیھر رہے ہیں۔ چین کے بیسویں سالانہ میوزک چارٹز ایوارڈز کے انعقاد کا اعلان انتظامیہ نے نومبر میں ہی کر دیا تھا جس کے مطابق گزشتہ بیس سالوں میں پہلی مرتبہ چین کا میوزک ایوارڈ شو سجایا گیا ہے تائیوان کے تائی پی ارینہ میں۔
لوگ تینوں ممالک کے موجوں اور مستیوں بھرے میوزک کو تو کر رہے ہیں انجوائے اورجھوم رہے ہیں سر اور تال کے سنگ سنگ لیکن کچھ لوگ تائیوان اور ہانگ کانگ کے گلوکاروں کی ایک گروپ میں درجہ بندی کرنے کو اپنے ملک کی خودمختاری پر سوالیہ نشان قرار دے رہے ہیں اور کر رہے ہیں احتجاج۔