تاجر برادری کا کردار ملکی معشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے: جاوید بٹ
Posted on March 14, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات : صدر مرکزی انجمن تاجران گجرات جاوید بٹ نے انجمن تاجران مدینہ بازار کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کا کردار ملکی معشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے گجرات کی تاجر برادری سے کسی بھی محکمہ کی زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی سوشل سکیورٹی والے بھی تاجروں کو ناجائز تنگ نہ کریں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ سے تاجروں کی کمر توڑی جا رہی ہے لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ بند کی جائے اور تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریٹر گجرات بازاروں میں لائٹنگ کا نظام ٹھیک کریں ، مرکزی انجمن تاجران ، انجمن تاجران مدینہ بازار کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھے گی میں عرفان حفیظ کھوکھر کی چوہدری مبشر حسین کے متعلق بات کو آگے بڑھاتا ہوں کہ چوہدری مبشر حسین کے لئے بہترین جگہ مسلم لیگ ن میں ہی بنتی ہے اور ہم بھی کہتے ہیں کہ وہ اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کریں مدینہ بازار کی تاجر برادری کا اتحد و اتفاق ہی سب سے اہم ہے اور یہاں ہر دو سال بعد الیکشن ہو جانا بھی انکے جمہوری رویوں کی نشاندہی کرتا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران ملک جاوید اختر اعوان نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران ہمیشہ تمام تاجر تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ رابطہ میں رہتی ہے انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے ۔