تاریخ کا سب سے طویل جہاز کراچی بندر گاہ پر لنگر انداز

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی بندر گاہ پر تاریخ کا سب سے گہرا اور طویل جہاز لنگر انداز ہو گیا۔ یہ جہاز تقریبا 56 ہزار میٹرک ٹن کوئلہ لے کر پہنچا ہے۔کراچی کی بندرگاہ کیماڑی پر ایک نئی تاریخ اس وقت رقم کی گئی جب ایک جہاز ایم وی مینڈرین ریور کے پی ٹی کی برتھ نمبر گیارہ پر لنگر انداز ہوا۔

اس جہاز کا ڈرافٹ تیرہ میٹر، لمبائی 190 میٹر اور چوڑائی 32 میٹر ہے۔ جہاز پر پچپن ہزار آٹھ سو پچاس میٹرک ٹن کوئلہ لدا ہوا ہے۔ جہاز کے لنگر انداز ہونے کے فوری بعد کوئلہ اتارنے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔