بھارتی ریاست تامل ناڈو نے ہالی وڈ کی فلمڈیم ٹرپل نائن کی ریلیز پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تامل ناڈو کی حکومت کا کہنا ہے کہ فلم متنازع ڈیم پر بنائی گئی ہے جو ریاست کے مفاد میں نہیں معروف بھارتی قانون دان ششی تھرور نے پابندی کو ناانصافی پر مبنی فعل قرار دیا ہے۔ فلم کے ہدایت کار سوہن رائے کا تعلق کیرالہ سے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دیکھ کر ہی صحیح فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔۔فلم کی کہانی کا مرکزی خیال ایک ڈیم ہے۔ جس کے ٹوٹنے کی صورت میں اطراف کی آبادی کو پیش آنے والی مشکلات کو فلمایا گیا ہے۔فلم کل بھارت بھر میں ریلیز کی جار ہی ہے ۔