بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار اور کنگ خان کے درمیان جنگ جاری ہے۔ مگر یہ لڑائی تامل گانے کولاواری دی کے حقوق خریدنے کیلئے ہے۔
تامل گانے کولاواری دی کسی کو سمجھ آئے نہ آئے ، مشھور ضرور ہوگیا۔ اس گانے کی مقبولیت دیکھ کر شاہ رخ نے اس کے حقوق خرید کر خود پر فلمانے کافیصلہ کیا۔ مگر معلوم ہوا کہ اکشے کمار بھی یہی گانا اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔ جس پر کنگ خان کو طیش آیا کہ وہ پہلے پہنچے ہیں ، اسلئے گانا ان کا ہوگا،دوسری طرف اکشے کمار کہتے ہیں کہ یہ گانا ان پر اچھا لگے گا اب دیکھتے ہیں کہ گانا کس کے نام ہوگا۔