تان سین

Tansen

Tansen

نام :: تان سین

 

تاریخ پیداءش :: 1506

1589 :: تاریخ وفات

وجھ شھرت :: ہندوستان کا موسیقار اعظم

ہندوستان کا موسیقار اعظم تھا۔ انہیں ادب سے میاں تان سین کہا جاتا ہے۔ دربار اکبر اعظم کا ایک رتن تھا۔ تان سین گوالیا ر میں پیدا ہوا۔ پیدائشی لحاظ سے تو ہندو تھے لیکن جوانی میں اسلام قبول کیا۔

اہمیت
برصغیر کی کلاسیکی موسیقی تان سین کے راگوں پر ہی زندہ ہے۔ اس کے بعد آنیوالے استادوں نے راگ ودیا میں تبدیلی یا نئے تجربے کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی اور عملا یہ راگ اسی حالت میں ہیں جس میں تان سین نے ان کی تکمیل کی تھی۔ تان سین کی برسی گوالیار میں ہر سال منائی جاتی ہے۔ جہاں فن موسیقی کے شائقین کا بہت بڑا اجتماع ہوتا ہے۔

راگ
بے شمار راگوں کو موجودہ فنی شکل تان سین ہی نے دی۔ درباری کانپڑا، میاں کی ٹوڈی اور میاں کا سارنگ جیسے راگ بھی اسی کی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔

متفرقہ
پاکستانی برق موسیقی (الیکٹرونیکہ) کا گرو نیو تان سین کا نام میاں تان سین سے منصوب ہے۔

Tansen

Tansen

Tansen

Tansen