تبلیغی جماعت رائے ونڈ بمقابلہ تبلیغی جماعت ملکہ
Posted on January 14, 2013 By Zain Webmaster گجرات
ملکہ (زاہد مصطفی اعوان عمر فا رو ق اعوان سے) تبلیغی جماعت رائے ونڈ بمقابلہ تبلیغی جماعت ملکہ ، رائے ونڈ و الے مسجد میں آنے کی دعو ت دیتے ہیں۔ جبکہ ملکہ تبلیغی جماعت والے مساجد میں آنے سے روکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ تبلیغی مرکز ایک نیک کام کر رہا ہے نوجوان نسل ان کی وجہ سے کئی بدکاریوں سے باز آجاتی ہے جب وہ اللہ کے دین کی تبلیغ کرتے ہیں اور ان کی شاخیں دنیا بھر میں اللہ کے دین کو عام کر نے اور اللہ تعالی کے پیغام کو مسلمانوں تک پہچانے کا کام سر انجام دے رہے ہیں۔
لیکن تبلیغی جماعت ملکہ والے اس کے بالکل برعکس کام کر رہے ہیں جو لوگ مسجد گلشن توحید ملکہ درس قرآن سننے یا نماز ادا کر نے کے لیے جا تے ہیں تبلیغی جماعت ملکہ والے ان کے گھروں میں سپیشل جا کر مسجد گلشن توحید ملکہ میں جانے سے روکتے ہیں۔
آخر یہ کون سی تبلیغی جماعت ہے۔ اصل اور نقل میں فرق صاف ظاہر ہے۔ ڈی پی او گجرات ملکہ میں مساجد سے روکنے والے گروہ کا محاسبہ کریں اور مسجد میں نماز پڑنے اور درس قرآن سننے سے منع کرنے والے مخصوص گروہ کو گرفتار کریں۔ کل کو کہیں اس کا نقصان ضلع گجرات کا امن تباہ نہ کر دے۔