تجارت پیغمبری پیشہ ہے اور ایمانداری کے ساتھ تجارت کرنا عبادت ہے: مبشر حسین

گجرات : تجارت پیغمبری پیشہ ہے اور ایمانداری کیساتھ تجارت کرنا عبادت ہے ۔پاکستان کی سب سے بڑی کارپٹ انڈسٹری نےّر کارپٹ کا چیف ایگزیکٹو ہوں ۔میں نے سیاست شروع کرنے سے پہلے تجارت شروع کی اسلئے پہلے میں تاجر ہوں اور پھر سیاستدان ہوں۔سیاست کرنے کا مقصد عوام کو اُن کرپٹ اور ظالم حکمرانوں سے نجات دلانا ہے جو الیکشن میں عوام کو سر پر اُٹھا لیتے ہیں اورکامیابی کے بعد عوام کو حقیر سمجھتے ہیںاور اُنکے دکھ سکھ میں شامل ہونا تو درکنار اُن سے سلام لینا بھی گوارا نہیں کرتے ۔ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے چوہدری مبشر حسین نے کیاوہ گذشتہ روز انجمن تاجران مدینہ بازار کی تقریب حلف برداری میں تاجروںسے خطاب کر رہے تھے اُنھوں نے کہا انجمن تاجران مدینہ بازار کی نو منتخب کابینہ کو حلف برداری پر مبارکباد پیش کرتا ہوںاور اُمید کرتا ہوں کہ تاجروں نے اُن پر جو ذمہ داری ڈالی ہے وہ اُسکو احسن طریقے سے پورا کریں گے اور تاجربرادری کے حقوق کا تحفظ پوری ایمانداری اور دیانتداری سے کریں گے ۔مجھے فخر ہے کہ میرا تعلق بھی کاروباری و تاجربرادری سے ہے آقا دو جہاں حضر ت محمد مصطفی ۖ نے نبوت سے پہلے جن پیشوں کو اختیار کیا اُن میں تجارت سر فہرست ہے۔میں نے اپنے ساتھیوں و کارکنوں کی رائے اور مشاورت سے چند ماہ پہلے جوسیاسی فیصلہ کیا تھا میں اُس پر قائم ہوں مجھے اپنے اُن دوستوں اور ساتھیوں پر فخر ہے جو میرے ساتھ اپنے اُس فیصلے پر کھڑے رہے جو اصل میں اُنکا ہی فیصلہ تھا اور مجھے افسوس اُن پر ہے جنھوں نے فیصلہ کر کے بعد میں کمزوری دکھائی ۔میں کبھی بھی ذاتی فائدے کیلئے سیاست نہیں کرتامجھ پر اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم ہے سیاست میرا شوق ہے ۔اُنھوں نے مزید کہا اُ سے وعدہ کرتا ہوں کہ جس سیاسی جماعت کو ملک و قوم کے مستقبل کیلئے بہتر سمجھوں گا اُس جماعت کی ہی حمائیت کروں گا۔