مصر : (جیو ڈیسک) مصری انقلاب میں احتجاج کے لیے مرکزی حیثیت اختیار کرنے والا تحریر اسکوائر انتخابات اور جمہوری حکومت کے قیام کے بعد ایک مرتبہ پھر احتجاج کا مرکز بن گیا۔ ہزاروں افراد نے تحریر اسکوائر پر جمع ہو کر مصری عدالت کی جانب سے صدر مرسی کی درخواست رد کیے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔
مصری صدر نے سپریم آئینی عدالت میں گزشتہ ماہ فوجی جنرلوں کی جانب سے پارلیمنٹ کو معطل کرنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ کی رولنگ کی وجہ سے نو منتخب سربراہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں تازہ تصادم کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔