تحریر چوک میں مصری صدر کی حمایت میں ہزاروں افراد کی ریلی

Egypt

Egypt

مصر (جیوڈیسک) مصری دارالحکومت قاہرہ کا تحریر اسکوائر ایک بار پھر مرکز نگاہ بن گیا جہاں صدر محمد مرسی کے ہزاروں حامیوں نے انکے اقدامات کی حمایت میں ریلی نکالی۔ صدر محمد مرسی نے فوج کے سربراہ جنرل حسین تنتوی اور انکے نائب سمیع عنان کو انکے عہدوں سے برخاست کر دیا تھا اور فوجی کونسل کے حکم کو منسوخ کر دیا تھا.

جسکے تحت صدر کے اختیارات کم کر دیئے گئے تھے۔صدر کے حامیوں نے انکی تصاویر اور مصری پرچم اٹھا رکھے تھے اورصدر کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔