تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اولین ہدف نہیں بلکہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں سے پہلے نمٹنا ہے باقی بت خود بہ خود گر جائیں گے۔ سکھر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیادہ دیر تک لوگوں کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ لوگ اب موجودہ حکومت کو پہچان چکے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ سندھ بالخصوص کراچی میں خوف کا بٹ توڑ دیں گے۔ کراچی میں جلسے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پچیس دسمبر کو اگر جنگ بھی ہورہی ہو تو بھی کراچی میں تحریک انصاف کا جلسہ ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے کے بعد کسی کو ہتھیار ہاتھوں میں لیکر گھومنے نہیں دیں گے ان کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے کرپشن ہے۔