تحریک انصاف کا ایم کیو ایم کی اے پی سی میں شرکت سے انکار

Javed Hashmi

Javed Hashmi

لاہور(جیوڈیسک) ایم کیو ایم کیوفد نے لاہور میں میں تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور انہیں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی لیکن تحریک انصاف نے اے پی سی میں شرکت سے انکارکر دی۔

متحدہ کے وفدنے ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں لاہور میں تحریک انصاف کے رہنماں جاوید ہاشمی اور شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق متحدہ کا وفد تحریک انصاف کے رہنماؤں کو قائل نہ کرسکا۔تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحاد میں شریف کسی جماعت کے ایجنڈے میں شریک ہوں گے اور نہ پارلیمانی قراردادوں پر عمل نہ کرنے والی جماعتوں پر اعتماد نہیں کرینگے۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ تحریک انصاف تنہا انتخابات لڑے گی۔ کسی سے اتحاد نہیں کرینگے۔ اس موقع پر متحدہ کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ ملک پر خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

حالات ایسے ہیں کہ تمام جماعتیں سر جوڑ کر بیٹھیں ۔پاکستان کو داخلی اورخارجی دونوں چیلنج درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی نازک صورتحال پر تمام جماعتوں کو متحد ہونا چاہیے۔موجودہ صورتحال کسی ایک جماعت کی ناکامی کہہ کررد نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ کئی ایشوز پر ایم کیوایم اورتحریک انصاف کی ایک جیسی سوچ ہے۔