تحریک انصاف کا سونامی دوغلی سیاست دفن کردیگا: مہر شہباز علی
Posted on March 8, 2012 By Geo Urdu گوجرانوالہ
راہوالی(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف گوجرانوالہ کے نائب صدر امیدوار حلقہ پی پی 96 مہر شہباز علی نے کہا ہے کہ پٹرول ، بجلی ، سی این جی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ حکمرانوں کے ظلم کی انتہا ہے حکومتی سیٹ اپ اپنے آخری ایام میں ملک وقوم کو لوٹ رہے ہیں جمہوریت کے نام پہ عوام کا استحصال کیا جا رہا ہے جعلی اور کرپٹ حکومت نے عوام کو اپنے دور اقتدار میں مہنگائی، بیروزگاری اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا تحریک انصاف کا سونامی دونوں بڑی جماعتوں کی دوغلی سیاست دفن کردے گا۔ مہر شہباز علی نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی اور عوامی حقوق میں سب سے بڑی رکاوٹ آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف ہے دونوں جماعتیں پاکستان کیلئے ایک بیماری بن چکی ہے جس سے نجات کیلئے عمان خان جیسے سچے اور نڈر لیڈر کی ضرورت ہے انہوں نے کہ کہ عوام کو معاشی اور سماجی انصاف کی فراہمی تحریک انصاف ہی ہقینی بنئے گی عوام کا استحصال کرنے والوں کے احتساب کا وقت ااچکا ہے عمران خان کی قیادت میں انقلاب کا سونامی اقتدار کے حواریوں کی طرف بڑھ چکا ہے۔