تحریک انصاف کی مرکزی سیاسی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب

PTI

PTI

اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان نے تحریک انصاف کی مرکزی سیاسی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کر لیا۔ اجلاس دو دن تک جاری رہے گا۔

تحریک انصاف کی مرکزی سیاسی کمیٹی کا اجلاس 4 اور 5 فروری کو مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ہو گا۔ اجلاس میں تحریک انصاف کی انتخابی فنڈ ریزنگ مہم کو حتمی شکل دی جائے گی جبکہ نگران سیٹ اپ سے متعلق مشاورت کی حکمت عملی طے کرے گی۔ اجلاس میں پارٹی انتخابات اور عوامی رابطہ مہم پر بھی مشاورت کی جائے گی۔