اسلام آباد (جیوڈیسک)عمران خان نے تحریک انصاف کے مرکزی قائدین اورجنرل باڈی کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا۔
تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں پارٹی کے سابق صوبائی قائدین اورتنظیموں کے سربراہوں کوشرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات کا جائزہ لینے کے علاوہ مستقبل کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اجلاس میں ملک بھرسے پارٹی کے دو سو سابق عہدیدار شریک ہوں گے۔ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کیلیے پارٹی رہنماں سے تجاویزلی جائیں گی۔ عمران خان پارٹی عہدیدراوں سے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے حوالے سے مشاورت بھی کریں گے۔