متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ مینارپاکستان لاہورمیں تحریک انصاف کا کامیاب جلسہ پاکستان کے سیاسی ماحول میں خوشگوارہوا کا جھونکا ہے۔ یہ بات انہوں نے پنجاب ہاس لاہور میں ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے تحریک انصاف کے کامیاب جلسہ عام پر چیئرمین عمران خان ، تحریک انصاف کے تمام رہنماں اور کارکنوں کو دلی مبارکبادبھی پیش کی۔اس موقع پر ایم کیوایم لاہور زون کے ذمہ دارن اور کارکنان نے الطاف حسین سے درخواست کی کہ لاہور میں ایم کیوایم کے تحت جلسہ عام منعقد کیا جائے جس پر الطاف حسین نے انہیں یقین دلایا کہ لاہور میں جلسہ عام کی تجویز پر رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈسکس کرکے جلسہ عام کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔