تحریک تحفظ پاکستان اور جماعت اسلامی کے درمیان انتخابی اتحاد کا اعلان آئندہ الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے دونوں پارٹیوں کی طرف سے تین رکنی کمیٹی فیصلہ کریگی
Posted on January 29, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور (این ایل آئی)تحریک تحفظ پاکستان اور جماعت اسلامی کے درمیان انتخابی اتحاد کا اعلان آئندہ الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے دونوں پارٹیوں کی طرف سے تین رکنی کمیٹی فیصلہ کریگی تفصیلات کے مطابق تحریک تحفظ پاکستان اور جماعت اسلامی کے درمیان آئندہ آنے والے الیکشن میں سیاسی اور انتخابی اتحاد ہو گیا تحریک تحفظ پاکستان کے سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان اور مرکزی سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کے درمیان منصورہ میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے آنے والے الیکشن میں انتخابی اور سیاسی اتحاد کا اعلان کیا ہے۔
جبکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی لیے دونوں پارٹیوں کی طرف سے تین رکنی کمیٹی فیصلہ کریگی تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک تحفظ پاکستان اور جماعت اسلامی کے ساتھ ہونے والے انتخابی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے ٹی ٹی پی کی طرف سے تین رکنی کمیٹی میں مرکزی سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان، سابق ایم این اے سردار خضر حیات اور سید امتیاز شاہ شامل ہیں جبکہ جماعت اسلامی کی طرف سے انکے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی آپس میں مذاکرات کریں گے۔
جبکہ تحریک تحفظ پاکستان کے ساتھ پہلے ہی 14سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے الحاق کررکھا ہے اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو اپنی مکمل حمایت کا یقین
دلایا ہے اور الیکشن سے قبل ملک کی ایک بہت بڑی سیاسی جماعت بھی ٹی ٹی پی کے ساتھ انتخابی اتحاد کرلے گی انہوں نے مزید بتایا کہ جماعت اسلامی منصورہ میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اعزاز میں ایک عشایہ کا اہتمام بھی کررہی ہے۔