تحریک تحفظ پاکستان کا میاں عباس شریف کی رحلت پر اظہار افسوس
Posted on January 12, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان اور جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب کے بھائی میاں عباس شریف کے انتقال پرملال پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں عباس شریف ایک نفیس انسان اور بہتر سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین شخصیت کے مالک تھے۔
مرحوم کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دیں اور مرحوم کے اہل خانہ سمیت دیگر عزیز و اقارب کو صبر و ہمت کی توفیق عطا فرمائیں۔