تحریک صوبہ ہزارہ آج کراچی میں سیاسی میدان سجا رہی ہے

Hazara

Hazara

کراچی :(جیوڈیسک) تحریک صوبہ ہزار آج کراچی میں سیاسی میدان سجا رہی ہے۔ اس سلسلے میں نمائش چورنگی کے قریب باغ قائد میں جلسہ کی تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں۔

پنڈال کو بینرز، خیرمقدمی نعروں اور جھنڈوں سے سجایا گیا ہے۔ شرکا کیلئے بڑی تعداد میں کرسیاں بھی لگائی گئی ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ نے تحریک صوبہ ہزار کے جلسے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ الطاف حسین نے کراچی شہریوں سے جلسے میں شرکت کی اپیل کی ہے۔