لاھور (جیوڈیسک) تحریک منہاج القرآن آج مینار پاکستان پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، ملک بھر قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ تحریک منہاج القران کے جلسے سے ڈاکٹر طاہر القادری خطاب کریں گے۔ جلسہ میں شرکت کے لئے پاکستان کے کونے کونے سے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
سرد رات کے باوجود بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے مینار پاکستان کے گراؤنڈ میں رات گزاری۔ شہر کی تمام شاہراں پر بینرز اور پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ پشاور میں خود کش حملے کے بعد تحریک منہاج القرآن کے جلسے کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ مینار پاکستان کے چاروں اطراف کنٹینرز لگا کر سڑکیں بلاک کر دی گئی ہیں۔