تحریک منہاج القرآن کے بزرگ رہنما غلام حیدربٹ 23دسمبر کو لاہور میں مینار پاکستان کے سائے تلے ہونے والے (سیاست نہیں ریاست بچائو ) کے عظیم الشان عوامی اجتماع میں شرکت کے لئے اسلام آباد سے پیدل روانہ ہوگئے۔اس موقع پر ان کے قافلے کو الوداع کرنے کے لئے تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ،ناظم تحریک عرفان طاہرانچارج میڈیاکونسل سردارمنصورخان،اسحاق حارث،عمرریاض عباسی،شمریزاعوان ، انچارج میڈیاسیل غلام علی خان ،یوتھ لیگ کے صدر جاوید اصغرججہ،،قاری ایاز،سیدبشیرحسین شاہ،ایم ایس ایم کے مرکزی رہنما قاسم مرزا،سعیدخان نیازی،طلحہ بٹ،عثمان بٹ،فاروق بٹ،کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعدادان کو الوداع کرنے کے لئے موجودتھی۔اس موقع پر غلام احمدبٹ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستانی قوم کو تبدیلی کا پیغام دینے کے لئے اسلام آبادتا لاہور پیدل جانے کاارادہ کیاہے تا کہ اسلام آبادتا لاہور جاتے ہوئے ہرپاکستانی کو ڈاکٹر طاہرالقادری کاتبدیلی کا پیغام دیا جا سکے، انہوںنے کہا کہ گزشتہ 60سالوںسے کرپشن کی دیمک ملک کوچاٹ رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان اگر قائم ہے تو اللہ کے نیک اور برگزیدہ بندوںکی وجہ سے ہے۔
آج قائداعظم رحمتہ اللہ علیہ کی روح ہمیں پکار رہی ہے کہ کون ہے جو میرے پاکستان کو بچائے گا،انہوں نے کہا کہ لاالہٰ اللہ محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام پر حاصل کیا جانے والاملک بچانے کے لئے، پاکستان کو کرپشن ،دہشت گردی ،غربت ،بے روزگاری اور انتہاپسندی سے بچانے کے لئے پوری قوم کو میدان عمل میں نکلنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پوری قوم ملک میں رائج کرپٹ نظام کے خاتمے کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ دے تا کہ ملک کی تقدیر بدل سکے غریب عوام کی حالت بدل سکے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری 23دسمبر کو ملکی مسائل کا قابل عمل نظام پیش کریں گے جس سے غربت ،مہنگائی،کرپشن کا خاتمہ ممکن ہوگا۔