تحریک منہاج القرآن کے مرکزی راہنما سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کا ضلع گجرات کا دورہ

گجرات (جی پی آئی) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی راہنما سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کا ضلع گجرات کا دورہ ان کے ہمراہ صوبائی نائب ناظم حاجی محمد اکرم زاہد الحسینی بھی تھے ، گجرات لالہ موسیٰ کھاریاں سرائے عالمگیر ،ڈنگہ ،کنجاہ ،جلالپور جٹاں ، کوٹلہ میں تحصیلی صدور و ناظمین اور عہدیداران نے اپنے مرکزی قائد مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہوں نے تحصیل سطح کے کارکنوں سے ملاقات کی اور 23دسمبر 2012ء لاہور مینار پاکستان کے سائے تلے انقلاب انگیز عوامی استقبال کی تیاریوں کے متعلق رپورٹ حاصل کی۔

ہزاروں بسوں پر مشتمل قافلہ گجرات سے 23دسمبر بروز اتوار صبح 7بجے جی ٹی ایس چوک سے قافلے روانہ ہوں گے ، جس میں پاکستانی عوام اپنے محبوب قائد کا تاریخ ساز خطاب سننے کیلئے شامل ہو گی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر سے ملین لوگ مینار پاکستان کے سائے تلے جمع ہو کر پاکستان سے اپنی بھرپور محبت کا مظاہرہ کریں گے ، یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے پرامن افراد کا اجتماع ہو گا جو پاکستان میں موجودہ فرسودہ نظام انتخاب جو قوم کا سب سے بڑا دشمن ہے ، جس نے 19کروڑ عوام کو 65سال سے یرغمال بنا رکھا ہے ، آج تک عوام کو سائے دکھ بے روزگاری ، مہنگائی ، لوڈ شیڈنگ ، بدامنی ، دہشت گردی ، قتل و غارت ، لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں دیا ، جمہوریت کے نام پر قوم کو دھوکے میں رکھا گیا ہے ، قوم و ملک کی فلاح کے لئے کچھ نہیں کیا گیا تمام ادارے تباہ ہو چکے ہیں اور آئندہ بھی ان سے کوئی خیر کی امید اور کرن نظر نہیں آتی ، اس موقع پر علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری ، چوہدری مظہر حسین یونان ، چوہدری سمیع اللہ وڑائچ ، چوہدری محمد عنصر ، صاحبزادہ پیر سید زوار حسین شاہ بخاری آستانہ عالیہ کھیپڑانوالہ شریف ، نعیم شریف صابری ، مہر یوسف یعفور ضلعی صدر یوتھ ، قیصر چوہان سٹی صدر یوتھ ، چوہدری سبطین علی صدر ایم ایس ایم ، عبدالوحید طور ، حاجی ناصر عزیز ، شاہد اقبال مہر ناظم تحریک ، چوہدری جاوید وڑائچ ، چوہدری کاشف محمود ، چوہدری ہمایوں غنی ایڈووکیٹ ، مظہر اقبال نقشبندی ، حافظ محمد بلال مصطفوی ، اویس اکرم چوہدری ، مولانا محمد یوسف راجپوت ، چوہدری عنایت وڑائچ کے علاوہ سینکڑوں کارکن موجود تھے۔