گجرات (جی پی آئی) تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں جامع مسجد بخاری شاہ فیصل گیٹ سے اشاعةوتوحید والسنہ پاکستان اور نوجوانانِ توحید و سنت کے زیر اہتمام نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی ، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ، احتجاجی ریلی کی قیادت مرکزی ناظم مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ، مولانا پروفیسر قاری عطاء الرحمان ، سید شفاء اللہ شاہ بخاری ، مولانا ضیاء الرحمان ضیاء ، سید باقر رضوی اور دیگر نے کی ، احتجاجی ریلی فیصل گیٹ سے شروع ہو کر تمبل چوک ، شاہدولہ چوک ، مچھلی چوک ، چوک پاکستان ، پرنس چوک ، ڈھکی بازار ، فوارہ چوک سے ہوتی ہوئی بخاری مسجد جا کر اختتام پذیر ہوئی ، احتجاجی ریلی کا راستے میں پر تپاک استقبال کیا گیا۔
استقبال کرنے والوں میں شیخ عمر اعجاز ، چوہدری نصر اللہ گورالہ ،سید فرخ شاہ ، اکرام صراف ، ضیاء سید ، ذوالفقار علی ، یاسر احمد وریاء و دیگر نے کیا ، احتجاجی ریلی کے شرکاء نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور امریکہ ، اسرائیل کے خلاف سخت نعرے بازی کی ، اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ امریکہ اور اس کے حواریوں کا بائیکاٹ کیا جائیگا اور اسے تمام ممالک کا بھی مکمل بائیکاٹ کیا جائے جو کہ اس گستاخانہ حرکت میں ملوث ہیں اور ابھی تک انہوں نے اس کی مذمت نہیں کی اور نہ ہی روک تھام کیلئے کوئی عملی اقدامات کیے ہیں۔