تربت میں ایف سی کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث دو اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی پر مامور ایف سی اہلکار مند اور تمپ کے سنگم پر واقع نہنگ ندی میں معمول کے گشت پر تھے کہ ان کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس سے دو اہلکار موقع پر شہید ہوگئے جبکہ پانچ اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ فرنٹیئر کور بلوچستان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔