تربت (جیو ڈیسک)تربت میں قتل کئے گئے اٹھارہ افراد کی نعشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچادی گئی ہیں۔ تیرہ افراد کا تعلق پنجاب اور پانچ کا خیبر پختونخوا سے بتایا گیا ہے۔ واقعہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع کیچ میں کھڈان کے علاقے میں پیش آیا۔مقتولین غیرقانونی طورپر ایران جارہے تھے۔
صدرآصف علی زرداری نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔مشیرداخلہ رحمن ملک اور وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے بھی دہشت گردی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلی بلوچستان اسلم رئیسانی نے فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا حکم بھی دیا۔
مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف اور متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔